ہم نے لیہ شہر کے مسائل کے حل کا عزم کر رکھا ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مسائل کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔افضال خان
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
لیہ: ہم نے لیہ شہر کے مسائل کے حل کا عزم کر رکھا ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مسائل کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ان خیالات کا اظہار چراغ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر افضال خان گڑیانوی نے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت لیہ گھمبیر مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اور لیہ کے غیور شہری بے روز گاری اور جہالت کے ہاتھوں تنگ ہیں اور چراغ ویلفیئر ٹرسٹ نوجوان نسل کے ساتھ مل کر لیہ شہر کی قسمت بدل کے رکھ دے گا اور نوجوان نسل تیزی کے ساتھ ہماری ممبر شپ اختیار کر رہی ہے۔
ہم غریب عوام کو تعلیم و صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے شبانہ روز ایک کیے ہوئے ہیں جو بچے غربت کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اور جو ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان ہوں وہ ٹرسٹ کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔