امریکہ : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن فلم ہنگر گیمز اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے میں بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست ہے اور اس نے اب تک تین سو ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ اٹھتہر ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی یہ فلم دنیا بھر میں کل ملا کر چار سو ساٹھ ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔
اس فلم نے نمائش کے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو پچپن ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کر کے آمدنی کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ امریکہ کے علاوہ برطانوی باکس آفس پر بھی گزشتہ ہفتے ہنگر گیمز سب سے کامیاب فلم تھی جبکہ رواں ہفتے کے نتائج بدھ تک آئیں گے۔