ہوگو شاویز وینزویل ا کے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے

 Hugo Chavez

Hugo Chavez

وینزویلا(جیوڈیسک) وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو عوام نے تیسری مرتبہ ملک کا صدر منتخب کر لیا ،ہوگو شاویز 1998 سے ملک میں عوامی حکومت کر رہے ہیں۔

وینزویلا میں آج ہونے والے انتخابات میں عوام کی کثیر تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے ہوگو شاویز کو تیسری مرتبہ کامیاب کرایا ،یاد رہے کہ ،2012کے صدراتی انتخابات میں ہوگو شاویز کے مدمقابل گورنر کریپلز مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے،اپنی مسلسل تیسری فتح کو ہوگو شاویز نے اسے دنیا میں سوشلسٹ فتح قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی طاقت اورسو شلسٹ معیشت سے وینزویلا کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،انہوں نے کہا کہ ویزویلا سرمایہ داروں کے لئے قبرستان ثابت ہو گا اس سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ ہر صورت نتیجے کا احترام کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اس مرتبہ جوش و جذبے سے انتخابات میں حصہ لیا جو کہ خوش آئند بات ہے۔وینزویلا میں ہوگو شاویز کی فتح کو دنیا میں سرمایہ داری کے لئے بد شگون قرار دیا جا رہا۔