ہوگو شاویز کیخلاف امریکی میڈیا ایک بار پھر سرگرم

hugo chavez

hugo chavez

امریکہ کے اخبار نیویارک ٹائمز سمیت دوسرے میڈیا گروپ وینزویلا کے صدرہوگو شاویز کی مخالفانہ مہم میں سرگرم ہو گئے ہیں۔
وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کوممکنہ صدارتی امیدوار بننے سے روکنے کی امریکی مہم میں شدت آگئی ہے ،نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں سیاسی تبدیلیاں اور ہوگوشاویز کے قریبی ساتھیوں کو اہم عہدے دینے کی کوششیں وینزویلا کی سیاست میں ہوگو شاویز کی کمزوری کو ظاہر کر رہی ہیں۔
اخبار کا خیال ہے کہ شاویز آئندہ ممکنہ صدارتی امیدوار ہونے کے لئے سیاسی تبدیلیاں کر رہے ہیں، یاد رہے کہ وینزویلاکے رہنما ہوگو شاویز امریکن سرمایہ دارانہ چالبازیوں اور دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے کو بے نقاب کرنے میں ہمیشہ آگے رہے ہیں،ہوگوشاویز نیعالمی فورم پر ہمیشہ یہ موقف رکھا کہ امریکہ کا سیاسی سرمایہ دارانہ نظام دنیا کو لوٹنے کھسوٹنے کے لئے بنایا گیا ہے۔