سپریم کورٹ کی ہدایت کے باواجود ہڑتال کرنے والے اسی ڈاکٹروں کی فہرست عدالت بھجوا دی گئی۔ چیف سیکر یٹری پنجاب نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹر وں کے کوائف جمع کرکے سپریم کورٹ بھجوا دیئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے سوموٹو نوٹس میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس وقت تک ہڑتال نہ کریں جب تک ان کا کیس زیر سماعت ہے ۔ واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کو ہڑتال کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔