پاکستان : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کو ٹیلیفون کیا ہے۔ دونوں نے پارلیمانی کمیٹی رپورٹ کے بعد پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے آئندہ اقدامات اور کابل حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کے واشنگٹن سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے برازیل کے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ٹیلیفون پر کابل حملوں پر بات چیت کی اور مستقبل میں اس طرح کے دہشتگرد حملوں سینمٹنے کیلئے مشترکہ ذمہ داری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید پیش رفت پر گفتگو کی۔