ہیٹی (جیوڈیسک) موسم بہار کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر میں میلے اور جشن جاری ہیں۔ غرب الہِند کے ملک ہیٹی میں بھی لوگ رنگ برنگے ملبوسات میں سالانہ میلے کے لئے سڑکوں پر نکل آ ئے ہیں۔
ہیٹی کے شہر جیکمل میں سینکٹروں افراد مختلف روپ دھارے سالانہ میلے کی خوشیوں میں مصروف ہیں۔ اس سال میلے کو ایک نئے انداز میں منایا جا رہا ہے۔ میلے میں مقامی فنکاروں مختلف جانوروں اور شیطانوں کے بھیس میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہیٹی کے علاوہ دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں میلے میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔