نیویارک : (جیو ڈیسک) ہیکرز عالمی ادائیگی کے ادارے کے کمپیوٹر نظام میں داخل ۔۔۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے پندرہ لاکھ کریڈٹ کارڈ نمبرز چرالئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی اور امریکی ٹی وی کے مطابق نیویارک میں قائم عالمی ادارہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی آن لائن ادائیگیوں کی نگرانی۔ رقم کی فراہمی میں مددکرتا ہے۔
کمپنی بیان کے مطابق ہیکرز گزشتہ ماہ کمپیوٹر نظام میں داخل ہوئے۔ اور پندرہ لاکھ کریڈٹ کارڈ نمبرز چرالئے۔ تاہم منسلک اداروں کو آگاہ کردیا گیاہے۔ اس سے پہلے ہیکرز کریڈٹ کارڈز ماسٹر اور ویزا کے کمپیوٹر نظام میں داخل ہوئے اور وہاں سے ایک کروڑ کریڈٹ کارڈ نمبر چرالئے تھے۔