یش چوپڑا کی خواہش ، شاہ رخ گانا پکچرائز نہیں کرائیں گے

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی و ڈ لیجنڈری ڈائریکٹر اور پروڈیوسرآنجہانی یش چو پڑاکی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی جس کے بعد غم زدہ شاہ رخ خان کہتے ہیں جو گانا یش جی پکچرائز نہ کراسکے وہ کیسے فلم بند کرائیں گے۔

فلم جب تک ہے جان بالی وڈ کے لیجنڈری ڈائریکٹر آنجہانی یش چوپڑا کی آ خری فلم تھی ۔ موت سے قبل ہی بحیثیت ڈائریکٹر فلم کو اپنی آ خری شاہکار قرار دینے کے بعد یش جی کی آ خری خواہش یہ تھی کہ فلم کا رومانٹک سانگ ساڑھی میں زیب تن خوب رو حسینہ کترینہ کیف پر عکس بند ہوگا وہ بھی سوئزرلینڈ کی وادیوں میں ۔

یش جی کی وفات کیبعد فلم میں مرکزی کردار ادا کر نے والے شاہ رخ خان کو یش جی کے انتقال کا اتنا غم ہیکہ آخری سانگ کی عکس بندی ہی منسوخ کروا ڈالی ۔ کنگ خان کہتے ہیں قسمت نے اگر یش جی کو فلم کا آ خری گانا پکچرائز کرانے کا موقع نہیں دیا تو وہ بھی نہیں جائیں گے سوئزرلینڈ ۔ جس کے بعد رومانٹک سانگ کو فلم کیبیک گرانڈ میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ بھی یش جی کی نگرانی میں شوٹ ہونیوالے کچھ سینز پر۔