یعقوب صاحبزادہ کی والدہ محترمہ گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماہنی کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر چوہدری محمد اسماعیل کی زوجہ اور چوہدری محمد یعقوب صاحبزادہ کی والدہ محترمہ گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملی انکی نماز جنازہ چٹی مٹی سماہنی کیء مقام پر ادا کی گئی نماز جنازہ میں چوہدری محمد رزاق راہنما پیپلزپارٹی وسابق امیدوار اسمبلی ،چوہدری سلیم ساگر،چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ممبر سینٹرل ایگزیکٹوکونسل پی پی پی،چوہدری محمد نسیم سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ،(ر) رینج آفیسر چوہدری محمدعالم ،چوہدری صابر صابری ،چوہدری محمد صادق ،معمون احمد ،سمیت عزیز واقارب اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو نمازہ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔