بھارت : (جیو ڈیسک)امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو یقین ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن اظواہری پاکستان میں موجود ہے۔بھارت کے شہر کولکتہ میں یونیورسٹی طلبا کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث حافظ سعید پر انیس ملین ڈالرز کا انعام رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا القاعدہ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ایران کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جانا ضروری ہے کیونکہ اس سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا آغاز ہو گا۔