یمن القاعدہ نے 73 یمنی فوجی رہا کر دئیے

Yemen al Qaeda

Yemen al Qaeda

صنعا: (جیو ڈیسک) یمن کے القاعدہ گروپ نے 73 یمنی فوجیوں کو قبائلی ثالثی کے بعد غیر مشروط طور پر رہا کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے یمنی گروپ انصار الشرعیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ 2 ماہ قبل سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران پکڑے گئے 73 یمنی فوجیوں کو قبائلی ثالثی کے بعد غیر مشروط طور پر رہا کردیا ہے۔ دوسری طرف وزارت داخلہ کے ترجمان نے 73 فوجیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ مارچ کے اوائل میں ابیان صوبے میں القاعدہ اور سرکاری فوجوں کے مابین لڑائی میں 130 فوجی ہلاک جبکہ 73 کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن حکومت نے القاعدہ کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا۔ واضح رہے کہ القاعدہ کا یمن کے کئی شہروں پر قبضہ ہے۔