یمن : (جیو ڈیسک) امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں اور جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے گزشتہ روز وسطی صوبہ بائیدہ میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے جس میں سوار القاعدہ کے دو جنگجو موقع پر ہلاک اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ صوبہ آبیان میں سکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 12 فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوئے۔ یمنی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے جانے والے 22 شدت پسندوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ یہ جھڑپ القاعدہ کے خلاف ایک آپریشن کے دوران شروع ہوئی سکیورٹی فورسز کو امریکی جاسوس طیاروں کی مدد حاصل تھی۔