یمن : (جیو ڈیسک) جھڑپوں کے دوران ایک سو سات فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تینتیس شدت پسند مارے گئے۔ یمن کے صوبہ ابیحہ میں جھڑپوں کے دوران فوج کے ایک سو سات اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
فوجی حکام کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ شدت پسندوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا جس میں فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی۔ جوابی کارروائی میں تینتیس شدت پسند مارے گئے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طبی امداد کیلئے لائے گئے کئی زخمی اہلکاروں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔