یمن میں جھڑپیں، 36 فوجی اور25 جنگجو ہلاک

yemen

yemen

یمن : (جیو ڈیسک)یمن کے جنوبی علاقے میں فوج اور جنگجووں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چھتیس اہلکار اور پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق جنوبی علاقے زنجبار میں جنگجووں نے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے چھتیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں پچیس جنگو بھی مارے گئے یمن کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک برس سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد جنگجو اور اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ زنجبار کے بیشتر علاقے پر جنگجووں کا قبضہ ہے۔