صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد نے علی عبداللہ صالح کے تینتیس سالہ اقتدار کے خاتمے کیلئے پرامن احتجاج کیا۔ رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے روشن یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد کا یہ پرامن احتجاج جمہوریت کی حمایت میں علی عبداللہ صالح کیخلاف ہے۔ یمنی صدر نے گلف اسٹیٹس کونسل سے معاہدے میں اقتدارچھوڑنے کاوعدہ کیا تھا جس سے وہ بعد میں مکر گئے۔علی عبداللہ صالح قاتلانہ حملے کے بعد سعودی شہر ریاض میں زیرعلاج ہیں ۔ زرا سنبھلنے کے بعد انہوں نے پھر اپوزیشن کو مزاکرات کی دعوت دی ہے لیکن یمنی عوام نے یہ پیشکش ٹھکرادی ہے۔