جنوبی یمن میں فضائی حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کے گیارہ ارکان ہلاک ہوگئے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے میں القاعدہ کے مقامی رہنما بھی مارے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو گاڑیوں میں سفر کرنے والے مزاحمت کاروں کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنا یا گیا جس میں القاعدہ کے چار مقامی لیڈروں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ صوبہ ابیان صوبے کے لادر شہر میں پیش آیا۔ جس میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔