یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے اقتدار سے علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، عیلحدگی کا معاہدہ سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کے تعاون سے عمل میں آیا. معاہدے کے مطابق صدر صالح انتخابات سے قبل اقتدار اپنے نائب کے حوالے کردیں گے۔اقتدار چھوڑنے کے بدلے علی عبداللہ صالح کے خلاف مقدمات نہیں چلائے جائیں گے۔ دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں مظاہرین نے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جس میں شہیدوں کے خون کو بھلا کر صدر کو استثنی دیا جائے ۔