یمنی صدر اقتدار فوری منتقل کریں، سلامتی کونسل

security council

security council

یمن میں سرکاری فورس اور حزب اختلاف میں جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے یمنی صدر علی عبداللہہ صالح سے اقتدار کی فوری منتقلی کا مطالبہ کیاہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرتے ہوئے یمن کے صدر علی عبداللہہ الصالح سے مطالبہ کیا کہ وہ خلیج تعاون کونسل کے امن منصوبے کے تحت اقتدار فورا منتقل کردیں۔ خلیج تعاون کونسل کے امن منصوبے کے تحت علی عبداللہ ہ کو جنگی جرائم سے استثنی حاصل ہوگا۔
ادھر دارالحکومت صنعا سمیت مختل شہروں میں سرکاری فورس اور حزب اختلاف میں جھڑپیں جاری ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ لیبیا کے رہنما کرنل قذافی کا انجام دیکھتے ہوئے علی عبداللہ ہ فوری طورپر مستفی ہوجائیں۔