یمن میں تینتیس برس تک اقتدار میں رہنے والے صدر علی عبداللہ صالح علاج کیلئے امریکا پہنچ چکے ہیں۔حکمران جماعت کے مطابق وہ صدارتی انتخابات کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ حکمراں جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے رہنماعبدالحفیظ کے مطابق علی عبداللہ صالح علاج کے لیے امریکا میں مقیم ہیں اور صدارتی انتخابات کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔امریکا میں قیام کے دوران صدر صالح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کریں گے۔ علی عبداللہ صالح نے سمجھوتے کے تحت فروری میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے پہلے اختیارات نائب صدر عبد الربو منصور ہادی کے حوالے کردیے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں ہادی کو ہی اہم جماعتوں کا متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔