لاہور : (جیو ڈیسک) پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سروس میں غیر ذمہ داری برتنے والے ڈاکٹروں پر ایک سال کی پابندی کی سزا سنا دی۔ڈاکٹروں نے سیاسی شخصیات اور ججوں کا پرائیویٹ کمروں میں علاج کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈاکٹروں کی سروس کو لازمی سروس ایکٹ میں شامل کردیا گیا جس کے مطابق اگر کوئی ڈاکٹر اپنی سروس سے انکار کرے گا تو اس پر ایک سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔ ادھر ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی شخصیت یا مجسٹریٹ پروٹوکول پر اسپتال آئے تو اس کا علاج نہیں کیا جائے گا۔پرائیوٹ کمروں کو توڑ دیا جائے گا۔