یو ایس اوپن ٹینس (جیوڈیسک) دوہزار بارہ کے آخری ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن نوواک ڈیوکووچ کا ٹکرا ڈیوڈ فیرر سے ہوگا۔ دوسرا سیمی اولمپک چیمپئن اینڈی مرے اور ٹوماس برڈیچ کے درمیان ہوگا۔نیویارک میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک ڈیو کووچ نے دوہزارنو کے فاتح ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو کوچھ دو،سات چھ اور چھ چار کے اسکور سے ہرایا۔
چوتھے سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو سربیا کے یانکو تپ سراووچ کو زیرکرنے کیلئے پورے پانچ سیٹ کا مقابلہ کرنا پڑا۔ڈیوڈ فیرر نے چھ تین،چھ سات،دوچھ،چھ تین اور سات چھ کے اسکور کی فتح کیساتھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔