یورپ کی بڑی سٹاک مارکیٹیں تنزلی کا شکار ہوگئیں

Europe Stock Markets

Europe Stock Markets

یورپ(جیوڈیسک) قرضہ میں دبے یونان کیلئے اہم ترین نقد قرضہ کے بارے میں یورو زون کے مالیاتی سربراہوں کی ناکامی کے بعد یورپ کی بڑی سٹاک مارکیٹیں تنزلی کا شکار ہوگئیں۔

بڑی کمپنیوں کا لندن کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100 انڈکس 0.32 فیصد کمی کے ساتھ 5729.79 پوائنٹس، فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈکس 0.34 فیصد کمی کے ساتھ 7148.91 پوائنٹس اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈکس 0.22 فیصد تنزلی کے ساتھ 3454.36 پر آگیا۔ یورو گروپ کے وزرا نے برسلز میں کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہونیوالے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا اور وہ پیکج کے بعض امور پر مزید فنی غور کیلئے پیر کو دوبارہ ملیں گے۔ اس خبر سے یورو بھی ین کے مقابلہ میں حالیہ بہتری کے بعد دوبارہ گر گیا جبکہ اس کی ڈالر کے مقابلہ میں قیمت بھی تقریبا ایک امریکی سینٹ گر گئی۔