یورپی یونین میں پاکستان کو دیئے جانیوالے مراعاتی پیکیج پر اعتراض

europe pakistan

europe pakistan

کراچی: (جیو ڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دیئے جانے والے مراعاتی پیکیج پر اسپین اور پرتگال نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہونے کا ا مکان ہے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق اسپین اور پرتگال نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دیئے جانے والے مراعاتی پیکیج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ جرمنی نے بھی یورپ میں جاری مالی بحران کی وجہ سے اس مراعاتی پیکیج پر اعتراضات کردیئے ہیں۔یورپی یونین نے مراعاتی پیکیج کا نیا ڈرافٹ تیار کیا ہے جس پر عمل درآمد جنوری 2012 کے بجاے رواں سال کی دوسری ششماہی کردی گئی ہے۔پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد سلیم نے بتایا کہ اِس نئی تبدیلی سے پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔