یورپی یونین کے رکن مالیاتی معاہدوں کی پاسداری کریں،مرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن : (جیو ڈیسک) جرمن چانسلر انجلا میرکل نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ مالیاتی معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی یونین کے رکن ملکوں کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے۔ جرمن میڈیا کے مطابو برلن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچیس ملک پہلے ہی اس معاہدے پر اتفاق کر چکے ہیں اور سب کو اس پر قائم رہنا چاہئے۔

مالیاتی امور پر غور کیلئے یورپی رہنماؤں کا ایک اجلاس 23 مئی کو برسلز میں ہو رہا ہے۔ میرکل کے ترجمان شٹیفان زائبرٹ کا کہنا ہے کہ چانسلر مالیاتی معاہدے کی موجودہ شکل پر زور دیں گی۔ خیال رہے کہ نو منتخب فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سمیت بعض یورپی رہنما اس معاہدے کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دے رہے ہیں۔