سال 2012 میں یوریا کھاد کی پیداوار اور فروخت میں 12 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2012 کے اختتام پر مقامی طور پر یوریا کی پیداوار 52 لاکھ ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال 59 لاکھ ٹن تھی۔ یوریا کھاد کی کھپت میں بھی 12 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر میں 9 لاکھ 40 ہزار ٹن یوریا فروخت ہوئی جو کہ سال 2012 میں سب سے زیادہ ہے۔
فرٹیلائزر سیکٹر کے تجزیہ کاروں کے مطابق کھاد ساز اداروں کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث پیداوار میں کمی آئی ہے جس کے باعث حکومت کو قیمتی زر مبادلہ ذخائر کے عوض یوریا درآمد کرنا پڑا ہے۔