یونان (جیوڈیسک) یونان میں ٹیکسوں میں متوقع اضافے کے خلاف شہریوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا ۔یونانی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری کی شرح 25 فیصد ہے ، ٹیکسوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ہوگا۔مظاہرین کی جانب بلاک کی گئی سڑک کھلوانے کیلیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیاگیا۔جس نے مظاہرین کو منتشرکرکے ٹریفک بحال کرائی۔