یونین کونسل لنگڑیال کے گائوں بھنڈگراں میں مسلم لیگ ( ن) کی حمایت میں اکٹھ ہوا
Posted on November 16, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
کوٹلہ (ارب علی خان) یونین کونسل لنگڑیال کے گائوں بھنڈگراں میں مسلم لیگ ( ن) کی حمایت میں اکٹھ ہوا ۔جس میں بھنڈ گراں ،لنگڑیال اور شامپور کی سرکردہ برادریوں کے سربراہوں نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے اپنے خطاب میں کہا مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ اس ضمنی الیکشن میں ووٹ حاصل کرے گی گذشتہ چار سالوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب میںشہباز شریف کے اقدامات سے حلقہ PP115سمیت پورے صوبے پنجاب میں تعلیم ،صحت اور ذرائع ابلاغ میں ترقی ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے جن نام نہاد لیڈروں کو مسترد کر دیا تھا آج وہ موسمی سیاستدان پھر چار سال بعد عوام کو بہکانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں لیکن PP115کی غیور عوام گذشتہ الیکشن کی طرح اس بار بھی ان نام نہاد لیڈران کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دینگے۔اس تقریب میں معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مہمانوں کابھنڈگراں آمد پر تاریخی استقبال کیا گیا ،آتش بازی ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور موضع بھنڈگراں کے نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلی کی صورت میں مہمانوں کو جلسہ گاہ تک پنچایا ۔ اور منوں پتیاں نچھاور کی گئیں۔
اس تقر یب میں شرکت کرنے والوں میں ملک عبدالغنی ، ملک محمد حسین ، راجہ ایوب (سابق ڈی جی )دیوان سلیمان،راجہ عنصر ایڈووکیٹ ،راجہ محمد اسلم ، راجہ امانت، راجہ محمد ارشد،سائیں ادریس سنگلہ، خضرحیات نمبردار، انور قریشی، چوہدری شہزاد مانی لنگڑیال، ملک نعیم اعوان رہسیاں ، مرزا احسان سیکرٹری ڈیرہ کوٹلہ ،عامر ندیم بٹ صدر کوٹلہ سٹی پریس کلب ، راجہ اختر،ملک طارق ایم ڈی غزالی ٹریڈرز کوٹلہ، ایم پی اے کاشی ، راجہ زیب ، نائب صوبیدار محمد منیر، سیلمان غنی ، ملک سرور عمر پور ، چوہدری محمد یوسف بنیاں ،ملک ظفر ،ملک سعید ، ملک فاروق (سپین ) ملک جمشید پٹواری ، ملک وقاص کرکٹر ،ملک ریاض کھوکھر،ملک اسلم کھوکھر ،نمبردار علم دین قریشی ،ملک سعید ، ملک ظفر ، راجہ اشفاق ،حاجی محمد شریف ،لطیف کھوکھر،راجہ سجاد عرف دادو ،انعام اللہ بٹ کوٹلہ ، راجہ واجد ندیم سنگلہ، ملک تصور پاشا پہاڑے، سمیت دیگر نے شرکت کی اورمسلم لیگ ن کی بھر پو رحمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضاکی آواز پر لیبک کہتے ہوئے 4دسمبر کو شیر پر مہریں لگاکر ملک محمد حنیف اعوان کو تاریخ ساز کا میابی سے ہمکنار کریں گے۔