یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سپریم کونسل جنرل کا مشترکہ اجلاس

گجرات (جی پی آئی) یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سپریم کونسل جنرل کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری منعقد ہوا ، اجلاس میں صوبہ پنجاب کے حوالہ سے تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں دوسرے اضلاع کے علاوہ ضلع گجرات کے صدر بہادر خان چوہدری نے خصوصی شرکت کی ، اور بتایا کہ ضلع گجرات میں UHROکے بعض عہدیداران تنظیم کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔

جو کہ تنظیم کے آئین کی خلاف ورزی ہے ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سپریم کونسل جنرل نے ضلع گجرات میں بہادر خان چوہدری کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ کوئی بھی عہدیدار ضلعی صدر کی مشاورت کے بغیر نہیں بنایا جا ئے گا ، اس موقع پر بہادر خان چوہدری نے فوری طور پر ضلع گجرات ، گجرات سٹی ، تحصیل گجرات ، تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر سمیت تمام موجودہ عہدیداروں کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ، تاہم میڈیا ایڈوائز ر کے عہدوں پر کام کرنے والے عہدیدار بدستور

کام کرتے رہیں گے ، 7اگست 2012سے قبل جاری ہونے والے تمام عہدیداروں کے کارڈ فوری طور پر منسوخ کر دئیے گئے ہیں ، تاہم عہدیداروں کی بنیادی رکنیت بحال رہے گی ، ضلع گجرات اور تمام تحصیلوں میں UHROکا جدید اور منفرد نیٹ ورک قائم کیا جائے گا ، تا کہ انسانی حقوق کی حقیقی معنوں میں علمبرداری ہو سکے ۔