امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رامنی نے کہا ہے کہ یہ صدی امریکا کے غلبے کی صدی ہے، فوج کو مضبوط کرکے ضرورت پڑنے پر اقوام متحدہ سمیت تمام کثیر قومی اداروں کو مسترد کر دیا جائے۔ مٹ رامنی نے اپنی پہلی خارجہ پالیسی تقریر میں کہاکہ چیلنجز کے سامنے امریکا کو سکڑنے کے بجائے ان کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔ امن کا سفید جھنڈا لہرانے کے بجائے ان کو باور کرایا جائے کہ امریکا آج بھی دنیا کا لیڈر ہے جو سمجھتے ہیں کہ امریکی قیادت کا وقت گزر چکا۔